خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی انتھک کاوشوں سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کو وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ کر دیا گیا ہے۔ قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی تشکیل دینے میں بین الوزارتی اور بین الصوبائی تعاون کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی نے بھی بھرپور سہولت
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی انتھک کاوشوں سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کو وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ کر دیا گیا ہے۔
قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی تشکیل دینے میں بین الوزارتی اور بین الصوبائی تعاون کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی نے بھی بھرپور سہولت فراہم کی۔
صحت اور بائیوٹیک کے شعبہ میں انقلابی اقدام کے ذریعے پلازما فریکشنیشن کا طریقہ متعارف کرایا گیا ہے، جس سے پلازما کی پیداوار میں خود کفالت آئے گی۔
یہ پالیسی پاکستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے میں مددگار ثابت ہو گی جس کے ذریعے پلازما سے ماخوذ مصنوعات کی برآمدی صلاحیت پیدا ہو گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *