خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چناب کالج جھنگ کے استاد پر تشدد، پرنسپل کی متاثرہ استاد سے ملاقات، مکمل تعاون اور انصاف کی یقین دہانیسائنس اور امن کا عالمی ہفتہ شروع ہوگیاوزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں کیتھ لیب کا افتتاح کر دیاپاکستان کو اکتوبر میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر موصولریلوے کا جدید نیٹ ورک قومی اقتصادی سالمیت اور علاقائی روابط کے لیے ناگزیر ہے، اسحاق ڈارانڈر 19 ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گاراولپنڈی ٹیسٹ: تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا کے 404 رنز، 4 کھلاڑی آؤٹغزہ پر اسرائیلی حملوں میں پانچ فلسطینی شہید ، دوبچوں ،بے گھر خاتون سمیت چودہ افراد زخمی
جھنگ

ایس ایس پی آئی سی تھری فیصل آباد ملک طارق محبوب نے سمارٹ سیف سٹی جھنگ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا

ایس ایس پی آئی سی تھری فیصل آباد ملک طارق محبوب نے سمارٹ سیف سٹی جھنگ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آپریشنل ورک کا جائزہ لیا اور سیف سٹی سٹاف سے…

ایس ایس پی آئی سی تھری فیصل آباد ملک طارق محبوب نے سمارٹ سیف سٹی جھنگ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا

ایس ایس پی آئی سی تھری فیصل آباد ملک طارق محبوب نے سمارٹ سیف سٹی جھنگ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آپریشنل ورک کا جائزہ لیا اور سیف سٹی سٹاف سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں سیف سٹی کیمرہ جات کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی کو یقینی بنانے،ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے،تفریح گاہوں، مارکیٹوں، شہر بھر کے اہم مقامات اور دیگر عوامی جگہوں کی سرویلنس کو مزید موثر بنانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آئی سی تھری فیصل آباد ملک طارق محبوب کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا،میٹنگ میں سمارٹ سیف سٹی سٹاف نے شرکت کی،میٹنگ میں سیف سٹی کیمرہ جات کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی کو یقینی بنانے،ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے،تفریح گاہوں، مارکیٹوں،شہر بھر کے اہم مقامات اور دیگر عوامی جگہوں کی سرویلنس کو مزید موثر بنانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے ،انہوں نے پولیس افسران کو جرائم پیشہ گروہوں کی بروقت نشاندہی کرنے اور انکی گرفتاری کیلئے تحرک کو تیز تر کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ ملک طارق محبوب نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر موصول ہونیوالی جرائم سے متعلق کالز پر فوری ریسپانس کرنے کے ساتھ ساتھ کیمرہ جات سے فی الفور مجرمان کے روٹ ٹریس کرنے، انکے حلیہ جات محفوظ کرنے اور فیلڈ افسران کو انکی لوکیشنز سے متعلق اپڈیٹ رکھا جائے تاکہ جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کیلئے سیف سٹی کیمرہ جات پر موجود آپریٹرز کو متحرک رکھا جائے تاکہ جھنگ میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھا جاسکے.

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں