728 x 90

ایس سی او سربراہان مملکت کونسل اجلاس،وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز

ایس سی او سربراہان مملکت کونسل اجلاس،وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس  سے قبل عالمی سربراہان کے لیے منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی۔ چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم  شہبازشریف کا استقبال کیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی راہنماؤں کی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس  سے قبل عالمی سربراہان کے لیے منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی۔

چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم  شہبازشریف کا استقبال کیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی راہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

وزیرِاعظم کی روسی صدر ولادی میر پوٹن،، بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، ترک صدر رجب طیب ایردوان، تاجک صدر امام علی رحمن ،مالدیپ کے صدر محمد معیزو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔

 وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عالمی رہنماؤں کی غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔

ان ملاقاتوں میں دیکھی گئی قربت پاکستان اوران ممالک کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos