728 x 90

ایشین شاٹ گن چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تاریخ ساز کامیابی، گولڈ میڈل جیت لیا

ایشین شاٹ گن چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تاریخ ساز کامیابی، گولڈ میڈل جیت لیا

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی ایشین شاٹ گن چیمپیئن شپ میں پاکستان نے شاندار اور تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی۔ چیمپیئن شپ کے دوران پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل فرخ ندیم نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ ایشین شاٹ گن چیمپیئن شپ میں ایشیا

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی ایشین شاٹ گن چیمپیئن شپ میں پاکستان نے شاندار اور تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی۔ چیمپیئن شپ کے دوران پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل فرخ ندیم نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

ایشین شاٹ گن چیمپیئن شپ میں ایشیا کے 17 ممالک نے شرکت کی۔ پاکستان شوٹنگ فیڈریشن کے مطابق انفرادی مقابلوں کے کوالیفائنگ رانڈ میں لیفٹیننٹ کرنل فرخ ندیم نے 125 میں سے 119 ہٹس کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

فائنل مقابلے میں عالمی معیار کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل فرخ ندیم نے 30 میں سے 27 ہٹس کر کے اپنے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس شاندار کارکردگی کے ساتھ انہوں نے نہ صرف گولڈ میڈل اپنے نام کیا بلکہ چیمپیئن شپ کے نئے فارمیٹ کے تحت نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

لیفٹیننٹ کرنل فرخ ندیم کی مہارت، توجہ اور غیر معمولی جذبے نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا، جبکہ ان کی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔

دوحہ میں حاصل کیا گیا یہ طلائی تمغہ قومی شوٹنگ کمیونٹی کیلئے حوصلہ افزا جبکہ پوری پاکستانی قوم کیلئے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos