ایم ڈی واسا جھنگ سید صولت رضا کی قیادت میں سی ایس ایس کلیئر کرنے والے اسسٹنٹ کمشنرز کو واسا کے سسٹمز اور زمینی حقائق سے آگاہی دینے کے لیے جامع بریفنگ اور فیلڈ وزٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا نے وفد کو بتایا کہ شہریوں کی جانب سے کچرا،
ایم ڈی واسا جھنگ سید صولت رضا کی قیادت میں سی ایس ایس کلیئر کرنے والے اسسٹنٹ کمشنرز کو واسا کے سسٹمز اور زمینی حقائق سے آگاہی دینے کے لیے جامع بریفنگ اور فیلڈ وزٹ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ایم ڈی واسا نے وفد کو بتایا کہ شہریوں کی جانب سے کچرا، شاپرز اور دیگر غیر متعلقہ اشیاء سیوریج لائنوں میں پھینکنے کے باعث نکاسی آب کا نظام متاثر ہوتا ہے، جو سیوریج بندش اور شہری مشکلات کا سبب بنتا ہے۔
شرکاء کو واسا کے مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ بھی کرایا گیا، جہاں انہیں واسا کی مشینری، نظامِ کار اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ اس وزٹ کا مقصد یہ ہے کہ مستقبل کے پالیسی ساز زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر بہتر فیصلے کر سکیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *