شہریوں کو بہتر نکاسیٔ آب کی سہولیات کی فراہمی اور سیوریج نظام کی بہتری کے لیے واسا جھنگ کی جانب سے شہر بھر میں ڈی سلٹنگ آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود اور مینیجنگ ڈائریکٹر واسا جھنگ سید صولت رضا نے الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا
شہریوں کو بہتر نکاسیٔ آب کی سہولیات کی فراہمی اور سیوریج نظام کی بہتری کے لیے واسا جھنگ کی جانب سے شہر بھر میں ڈی سلٹنگ آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود اور مینیجنگ ڈائریکٹر واسا جھنگ سید صولت رضا نے الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ڈی سلٹنگ آپریشن کا موقع پر جائزہ لیا۔
اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر واسا جھنگ سید صولت رضا نے فیلڈ میں موجود واسا ٹیموں کی کارکردگی، جاری ڈی سلٹنگ کے کام اور نکاسیٔ آب کے نظام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈی سلٹنگ کا عمل مزید تیز کیا جائے اور سیوریج لائنوں کی مؤثر صفائی کے ذریعے نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے بھی فیلڈ میں جاری کام کا جائزہ لیا اور واسا ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے شہریوں کو بہتر نکاسیٔ آب کی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا۔
مینیجنگ ڈائریکٹر واسا جھنگ سید صولت رضا نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی واسا جھنگ کی اولین ترجیح ہے۔ شہر بھر میں جاری ڈی سلٹنگ آپریشن کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ نکاسیٔ آب کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *