728 x 90

ای سی سی کی مختلف محکموں کیلئے ایک ارب روپے سے زائد کی منظوری

ای سی سی کی مختلف محکموں کیلئے ایک ارب روپے سے زائد کی منظوری

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف محکموں کے لیے ایک ارب روپے سے زائد کی منظوری دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس آج(منگل) کو اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہواجس میں سی ڈی اے کے ذریعے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام کی سکیموں پر عملدرآمد کیلئے دس کروڑ

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف محکموں کے لیے ایک ارب روپے سے زائد کی منظوری دی ہے۔

کمیٹی کا اجلاس آج(منگل) کو اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہواجس میں سی ڈی اے کے ذریعے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام کی سکیموں پر عملدرآمد کیلئے دس کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

کمیٹی نے رواں مالی سال کے دوران فرنٹیئر کور بلوچستان کے تحت ہیلی کاپٹر کے اسپیئر پارٹس کی خریداری اور معمول کی دیکھ بھال کیلئے ستاسی لاکھ نوے ہزار روپے کی منظوری بھی دی۔

ای سی سی نے موجودہ اسکالرشپ پروگراموں کا تسلسل یقینی بنانے اور اسکول سے باہر بچوں کے سکولوں میں داخلے کی اسکیموں سمیت نئے اقدامات کا آغاز یقینی بنانے کیلئے مزید ایک ارب روپے کی منظوری دی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos