728 x 90

اے سی رب نواز چدھڑ کا تحصیل آفس جھنگ کا دورہ، ریونیو ریکارڈ کی بہتری، صفائی اور عوامی سہولیات کے لیے اہم احکامات

اے سی رب نواز چدھڑ کا تحصیل آفس جھنگ کا دورہ، ریونیو ریکارڈ کی بہتری، صفائی اور عوامی سہولیات کے لیے اہم احکامات

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے تحصیلدار کے ہمراہ تحصیل آفس جھنگ کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف برانچز کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے رجسٹریشن برانچ کا خصوصی معائنہ کیا اور ریونیو ریکارڈ کی درستگی، شفافیت اور بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے تحصیلدار کے ہمراہ تحصیل آفس جھنگ کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف برانچز کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے رجسٹریشن برانچ کا خصوصی معائنہ کیا اور ریونیو ریکارڈ کی درستگی، شفافیت اور بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے تحصیل آفس کے احاطے میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے فالتو جڑی بوٹیوں اور کچرے کو فوری طور پر صاف کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے ایک متروکہ جگہ کو عوام کی سہولت کے لیے ویٹنگ ایریا میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بھی ترتیب دینے کی ہدایت کی تاکہ سائلین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بغیر لائسنس کسی بھی سٹیمپ وینڈر کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس حوالے سے سخت نگرانی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کے لیے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل کی تاریخی عمارت کی اصل حالت میں بحالی کے لیے مقامی مخیر حضرات کے تعاون سے تزئین و آرائش کا فیصلہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ تمام برانچز میں یکساں برانڈنگ اور واضح سائن بورڈز آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ شہریوں کو دفاتر تک رسائی اور معلومات کے حصول میں آسانی ہو۔

دفتری نظم و ضبط برقرار رکھنے کے حوالے سے رب نواز چدھڑ نے سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی غیر متعلقہ یا پرائیویٹ شخص کو ریونیو اسٹاف کے دفاتر میں بیٹھنے کی اجازت نہ دی جائے، تاکہ دفتری امور میں شفافیت اور پیشہ ورانہ ماحول برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل آفس میں عوام کو بروقت اور باعزت سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos