پاکستان نے تحفظ خوراک اور بائیو ٹیکنالوجی میں انقلاب لانے کیلئے سرکاری ونجی شراکت داری کا پہلا جنیو مکس مشترکہ منصوبہ شروع کیا ہے۔ قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں اس منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا ۔ اس اہم اقدام کا مقصد قومی
پاکستان نے تحفظ خوراک اور بائیو ٹیکنالوجی میں انقلاب لانے کیلئے سرکاری ونجی شراکت داری کا پہلا جنیو مکس مشترکہ منصوبہ شروع کیا ہے۔
قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں اس منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا ۔
اس اہم اقدام کا مقصد قومی تحقیقی اداروں کو مضبوط بنانا، زرعی شعبے میں جدت کو فروغ دینا اورمقامی سطح پر جنیو مک کی تحقیق اور تشخیص کے ذریعے صحت عامہ کو بہتر بنانا ہے ۔
یہ منصوبہ پاکستان زرعی تحقیق کونسل اور بلازون ڈائیگونوسٹیک کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار جنیو مکس اینڈ ایڈوانسڈ بائیو ٹیکنالوجی اور پارک ایگروٹیک کمپنی کا اشتراک عمل ہے ۔
سرکاری ونجی شراکت داری کے اس منصوبے کا آغاز پاکستان کے بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے جو ملک کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے اور بین الاقوامی سطح پر سائنس کے شعبے سے وابستہ افراد کیلئے جدید نوعیت کے حل فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *