آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا ایک سو انچاسواں یوم پیدائش اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ ان کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصولوں کو برقرار رکھا جائے گا۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی
آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا ایک سو انچاسواں یوم پیدائش اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ ان کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصولوں کو برقرار رکھا جائے گا۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ مساجد میں نماز فجر کے بعد بابائے قوم کی روح کے ایصال ثواب اور ملک کیسلامتی، خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرا یا گیا ۔
قائداعظم محمدعلی جناح اٹھارہ سو چھہترمیں آج کے دن کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے تحریک پاکستان کی قیادت کی جس کا اختتام برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کے قیام پر ہوا۔
بابائے قوم کی سالگرہ کے سلسلے میں آج مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے مزارپر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
مزار قائد پر قائداعظم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *