728 x 90

بجلی بحران کا مستقل حل کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہے، شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ

بجلی بحران کا مستقل حل کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہے، شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ

جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے ملک میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر اب ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماضی کی حکومتیں اس اہم قومی منصوبے پر عملدرآمد کر

جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے ملک میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر اب ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماضی کی حکومتیں اس اہم قومی منصوبے پر عملدرآمد کر لیتیں تو آج ملک کو بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی شدید قلت جیسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اس وقت توانائی بحران اور پانی کی کمی جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہے، جبکہ دریائے سندھ کا 22 فیصد سے زائد پانی بغیر استعمال ہوئے سمندر میں جا گرتا ہے، جو ایک قومی نقصان اور وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پانی کو کالا باغ ڈیم کی صورت میں محفوظ کر کے ملک کی زرعی اور توانائی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے 5 ہزار میگاواٹ سستی ترین بجلی حاصل کی جا سکتی ہے، جس سے نہ صرف بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا بلکہ صنعتوں کو بھی سستی بجلی فراہم ہو سکے گی، جس سے معیشت کو استحکام ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے خیبرپختونخوا اور سندھ کی لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب ہوگی، زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور کسان خوشحال ہوں گے۔ ان کے مطابق کالا باغ ڈیم صرف ایک منصوبہ نہیں بلکہ پاکستان کی معاشی اور زرعی ترقی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قومی مفاد میں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیر کا آغاز کیا جائے تاکہ ملک کو بجلی اور پانی کے بحران سے نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جو حکمران یہ منصوبہ مکمل کرے گا، وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos