728 x 90

بحری معیشت پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی ، وزیرخزانہ

بحری معیشت پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی ، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ بحری معیشت پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گی۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملکی معیشت کی ترقی کیلئے بلیو اکانومی کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ بحری معیشت پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گی۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملکی معیشت کی ترقی کیلئے بلیو اکانومی کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ ہماری سمندری خوراک کی برآمدات تقریبا پچاس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں اور اگلے تین سے چار سالوں میں اس کو دو ارب ڈالر تک لے جانا ایک قابل حصول سنگ میل ہے۔

انہوں نے وزارت بحری امور کی جانب سے بحری معیشت کو 2047تک ایک سو ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف پر روشنی ڈالی اور اسے مشکل لیکن قابل حصول قرار دیا۔

وزیر خزانہ نے وضاحت کی کہ اس وژن کو ایک مضبوط اور واضح لائحہ عمل کی حمایت حاصل ہے، جس کی بنیادی حکمت عملیاں ماہی پروری اور آبی زراعت میں بہترین کارکردگی کے حصول پرمبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں ویلیو ایڈڈ پروسیسنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانا، کولڈ چین لاجسٹکس کو جدید بنانا اور اعلی ترین معیار یقینی بنانے کیلئے حفظان صحت کے عالمی معیارات پر عملدرآمد شامل ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos