وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے آج (اتوار) لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کوششوں کی بدولت پاکستان کی معیشت بہتر ہوچکی ہے ۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کو معاشی
وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے آج (اتوار) لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کوششوں کی بدولت پاکستان کی معیشت بہتر ہوچکی ہے ۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طورپر مضبوط کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔
پٹرولیم کے وزیر نے کہاکہ وزیراعظم اورنائب وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نے بیرونی محاذ پر کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت تمام عالمی رہنما پاکستان کی صلاحیت کے بارے میں بات کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اپنے سے دس گنا بڑے دشمنوں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور انہوں نے معرکہ حق کے دوران مثالی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا ۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *