ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ٹریفک پولیس میں انفورسمنٹ کے عمل کو جدید اور شفاف بنانے کیلئے ٹریفک سٹاف کو باڈی کیمرے فراہم کر دیے ہیں۔ حکومت پنجاب کے اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کی جانے والی کارروائیوں کو شفاف، مؤثر اور ثبوت پر مبنی بنانا
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ٹریفک پولیس میں انفورسمنٹ کے عمل کو جدید اور شفاف بنانے کیلئے ٹریفک سٹاف کو باڈی کیمرے فراہم کر دیے ہیں۔ حکومت پنجاب کے اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کی جانے والی کارروائیوں کو شفاف، مؤثر اور ثبوت پر مبنی بنانا ہے۔ اب ٹریفک پولیس کی ہر کارروائی باڈی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گی، اور بغیر ثبوت کے کسی بھی شہری کا چالان نہیں کیا جائے گا۔ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی کے مطابق قانون شکنی کی ہر حرکت کی ریکارڈنگ کی جائے گی، جس سے نہ صرف سڑکوں پر نظم و ضبط قائم ہو گا بلکہ ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری اور خلاف ورزیوں کی بروقت روک تھام بھی ممکن ہو سکے گی۔آئی ٹی برانچ کے اشتراک سے ٹریفک سٹاف کو باڈی کیمروں کے مؤثر استعمال کے حوالے سے خصوصی تربیتی ورکشاپس بھی منعقد کی گئی ہیں تاکہ عملے کو اس جدید نظام کے تقاضوں سے مکمل طور پر ہم آہنگ کیا جا سکے۔ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ سٹاف کو سنسٹائز کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ دوران ڈیوٹی ہر کیمرہ فعال حالت میں ریکارڈنگ موڈ پر رہے۔آخر میں ڈی پی او جھنگ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ ایک محفوظ، منظم اور مہذب معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *