728 x 90

بلاول بھٹو نے پاکستان پر پہلگام واقعے کے بھارتی الزامات یکسرمسترد کردیئے

بلاول بھٹو نے پاکستان پر پہلگام واقعے کے بھارتی الزامات یکسرمسترد کردیئے

برطانیہ کا دورہ کرنے والے پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے پہلگام واقعے کے تناظر میں بھارت کی جانب سے معتبر تحقیقات اور ثبوت کے بغیر پاکستان پر عائد کردہ الزامات کو ایک بار پھر یکسر مسترد کردیا ہے۔ وہ برطانوی پارلیمنٹ کی رکن اور آل پارٹی پارلیمانی

برطانیہ کا دورہ کرنے والے پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے پہلگام واقعے کے تناظر میں بھارت کی جانب سے معتبر تحقیقات اور ثبوت کے بغیر پاکستان پر عائد کردہ الزامات کو ایک بار پھر یکسر مسترد کردیا ہے۔

وہ برطانوی پارلیمنٹ کی رکن اور آل پارٹی پارلیمانی گروپ برائے پاکستان کی چیئر یاسمین قریشی کو ویسٹ منسٹر پیلس لندن میں بریفنگ دے رہے تھے۔

ملاقات میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین بھی شریک تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ شہری آبادی پر بھارتی حملے اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین اور جدید اصولوں کی بنیاد کے نظام کی صریح خلاف ورزی ہیں۔بھارت کی طرف سے یہ اقدامات علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

یہ وفد پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کی وجہ سے خطے کی بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر عالمی برادری تک پاکستان کی جاری سفارتی رسائی کا حصہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی پارلیمنٹرینز کوبغیر کسی جواز اور تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کے تحت بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی سا لمیت اور خودمختاری پرجنگ کے اثرات سے آگاہ کیا۔

پاکستانی وفد نے  لندن میں دارالعوام کے سپیکر سر لنزے ہوئل سے بھی ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے انہیں پہلگام واقعے کے بعد علاقائی سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے بھارت کی طرف سے کسی قابل اعتماد تحقیقات کے بغیر پاکستان پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کرنے پر گہری تشویش ظاہر کی۔

دارالعوام کے سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان عشروں پرمحیط خوشگوار تعلقات ہیں۔

انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کی گرانقدر خدمات کی تعریف کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos