بلوچستان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی سروت فاطمہ نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سروت فاطمہ نے ملائیشیا میں منعقدہ بیڈمنٹن مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، جس پر ملک بھر میں انہیں
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی سروت فاطمہ نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے۔
سروت فاطمہ نے ملائیشیا میں منعقدہ بیڈمنٹن مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، جس پر ملک بھر میں انہیں سراہا جا رہا ہے۔
کامیابی کے بعد اپنے بیان میں بین الاقوامی گولڈ میڈلسٹ سروت فاطمہ کا کہنا تھا کہ یہ فتح صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ان کی مسلسل محنت، لگن اور کھیل سے سچی محبت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے اپنی اس کامیابی اور گولڈ میڈلز کا سہرا اپنے والد اور پاک فوج کی بھرپور حمایت کو دیتے ہوئے کہا کہ انہی کی حوصلہ افزائی نے انہیں اس مقام تک پہنچایا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *