سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں سات بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ بدھ کو سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے ضلع شیرانی میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں سات بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ بدھ کو سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے ضلع شیرانی میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کومؤثر طور پر گھیرے میں لے لیا ، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جو علاقے میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوںمیں ملوث تھے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *