728 x 90

بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک,18 ایف سی اہلکار دلیری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے

بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک,18 ایف سی اہلکار دلیری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک کردئیے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع ہرنائی میں ایک آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں گیارہ دہشتگرد مارے گئے اور ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردئیے

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک کردئیے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع ہرنائی میں ایک آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں گیارہ دہشتگرد مارے گئے اور ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے۔

اس سے قبل ضلع قلات میں منگوچر کے علاقے میں سٹرک بند کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے بارہ دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

 کارروائی کے دوران ایف سی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ فرزندان وطن دلیری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز پوری قوم کے ساتھ ملکر ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos