728 x 90

بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کی جانب تاریخی قدم، کوئٹہ میں فٹبال تربیتی کیمپ جاری

بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کی جانب تاریخی قدم، کوئٹہ میں فٹبال تربیتی کیمپ جاری

بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے کوئٹہ میں اسٹیون جیرارڈ اکیڈمی کے تحت پہلا فٹبال تربیتی کیمپ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ اسٹیون جیرارڈ اکیڈمی کے زیر اہتمام کوئٹہ فٹبال اسٹیڈیم میں فٹبال ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جو حکومتِ بلوچستان اور ڈی ایچ اے کوئٹہ کے اشتراک

بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے کوئٹہ میں اسٹیون جیرارڈ اکیڈمی کے تحت پہلا فٹبال تربیتی کیمپ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

اسٹیون جیرارڈ اکیڈمی کے زیر اہتمام کوئٹہ فٹبال اسٹیڈیم میں فٹبال ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جو حکومتِ بلوچستان اور ڈی ایچ اے کوئٹہ کے اشتراک سے جاری ہے۔

برطانیہ کی اسٹیون جیرارڈ اکیڈمی سے آئے چھ رکنی فٹبال کوچز کے پینل کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ تربیتی کیمپ کا بنیادی مقصد مقامی نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی فٹبال تربیت فراہم کرنا ہے۔

فٹبال ٹریننگ کیمپ پانچ فروری دو ہزار چھبیس تک جاری رہے گا، جس میں بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں سے تریسٹھ کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

کیمپ کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو جدید فٹبال تکنیک، جسمانی فٹنس، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ کھیل سے متعلق تربیت دی جا رہی ہے۔

معروف برطانوی فٹبال کوچز کرسچین اور تھامس کیمپ میں شریک نوجوان فٹبالرز کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

منتظمین کے مطابق تربیتی کیمپ کا مقصد بلوچستان کے نوجوان فٹبالرز کو بین الاقوامی سطح پر مقابلے کے لیے تیار کرنا ہے۔ اسٹیون جیرارڈ اکیڈمی کا یہ اقدام مقامی سطح پر کھیلوں کے فروغ اور ٹیلنٹ نکھارنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos