منصوبہ بندی وترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے چاروں صوبوں کی مشاورت سے جامع قومی پالیسی وضع کی جارہی ہے ۔ اتوار کے روز لاہور میں انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان میں نئے قائم کیئے گئے انجینئرز لائونج کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پالیسی
منصوبہ بندی وترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے چاروں صوبوں کی مشاورت سے جامع قومی پالیسی وضع کی جارہی ہے ۔
اتوار کے روز لاہور میں انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان میں نئے قائم کیئے گئے انجینئرز لائونج کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پالیسی کا مقصد جاری علاقائی چیلنجز کے پیش نظر پاکستان کے آبی ذخائر کو موثر طورپر محفوظ بنانا ہے ۔
وفاقی وزیر نے آبی تنازعات اور متعلقہ چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تکنیکی طورپر ٹھوس سفارشات دینے کیلئے آبی ماہرین اور انجینئرز پرمشتمل ایک خصوصی تکنیکی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ۔
قومی ترقی کیلئے انجینئرنگ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی مشن کے طورپر انجینئرز کومتحرک کرنے کی ضرورت پرزوردیا ۔
احسن اقبال نے کہاکہ پاکستانی انجینئرز قیمتی قومی اثاثہ ہیں اور ملکی ترقی کے ایجنڈے کیلئے ان کی ذہانت اور محنت سے استفادہ کرناچاہیے ۔
انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اس مشن میں انجینئرنگ کے تمام اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *