728 x 90

بھارت میں آر ایس ایس انتہا پسند بے لگام، اقلیتوں،بالخصوص مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنادی

بھارت میں آر ایس ایس انتہا پسند بے لگام، اقلیتوں،بالخصوص مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنادی

بھارت میں آر ایس ایس سے وابستہ انتہاپسند عناصر بے لگام ہو چکے ہیں اور اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنتی جا رہی ہے۔ راجستھان اور بہار میں پیش آنے والے حالیہ خونریز واقعات نے نام نہاد سیکولر بھارت کا بھیانک اور اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ بھارتی اخبار

بھارت میں آر ایس ایس سے وابستہ انتہاپسند عناصر بے لگام ہو چکے ہیں اور اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنتی جا رہی ہے۔ راجستھان اور بہار میں پیش آنے والے حالیہ خونریز واقعات نے نام نہاد سیکولر بھارت کا بھیانک اور اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔

بھارتی اخبار دی ہندوستان گزٹ کے مطابق بہار میں ایک مسلمان مزدور نرشید عالم کو آر ایس ایس کے شرپسندوں نے بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق انتہاپسند ہندوں نے نرشید عالم پر ظلم و ستم کرتے ہوئے اسے زبردستی جے شری رام اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔

سماجی کارکن ضیا الحق نے دی ہندوستان گزٹ کو بتایا کہ نرشید عالم کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ متاثرہ مزدور کے ویڈیو بیان میں بھی ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے زبردستی متنازع نعرے لگوانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا ادارے5 Pillars کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں ایک بزرگ مسلمان کو ہندوتوا نظریے کے شدت پسندوں نے جھوٹے الزامات کے تحت وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی صحافی وقار حسن کے مطابق آر ایس ایس کے غنڈوں نے ایک مسلمان شہری کو گائے کا گوشت کھانے کے الزام میں بنگلہ دیشی قرار دے کر سرِ عام سڑک پر گھسیٹا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ واقعات کسی ذاتی جھگڑے یا اتفاقیہ حادثے کا نتیجہ نہیں بلکہ مودی سرکار کی سیاسی سرپرستی میں انتہاپسند عناصر کے ذریعے تشدد اور قتل کی منظم سازش کا حصہ ہیں۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ نام نہاد گودی میڈیا منظم انداز میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز ہندوتوا یاست کو فروغ دینے میں مصروف ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos