728 x 90

بھارت میں اقلیتیں مسلسل خوف اور جبر کے سائے تلے زندگی گزار رہی ہیں:ربیعہ

بھارت میں اقلیتیں مسلسل خوف اور جبر کے سائے تلے زندگی گزار رہی ہیں:ربیعہ

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت ایک اکثریتی آمریت میں تبدیل ہو چکا ہے جہاں مسلمان، عیسائی اور دلت سمیت تمام اقلیتیں مسلسل خوف اور جبر کے سائے تلے زندگی گزار رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی مشن کی سیکنڈ سیکرٹری ربیعہ اعجاز نے کہا کہ

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت ایک اکثریتی آمریت میں تبدیل ہو چکا ہے جہاں مسلمان، عیسائی اور دلت سمیت تمام اقلیتیں مسلسل خوف اور جبر کے سائے تلے زندگی گزار رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی مشن کی سیکنڈ سیکرٹری ربیعہ اعجاز نے کہا کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ تھا اورنہ ہے اور اقوام متحدہ نے اسے متنازع علاقہ تسلیم کیا ہے۔ ربیعہ اعجاز نے کہا کہ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی بھی دستاویزی طور پر ثابت ہے۔ 2014 کے آرمی پبلک اسکول پر حملے سے لے کر حالیہ خضدار اسکول بس پر حملے تک، بھارتی خفیہ اداروں کے ملوث ہونے کے شواہد موجودہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ لبریشن آرمی کی پشت پناہی کے ذریعے پاکستان کے خلاف خفیہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos