خفیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے اعجاز ملاح نامی ایک ماہی گیر کومشکوک سرگرمیوں پر گرفتار کرلیا ہے ۔ یہ بات اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اﷲ تارڑ نے امور داخلہ کے وزیرمملکت طلال چوہدری کے ہمراہ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ عطاء اﷲ
خفیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے اعجاز ملاح نامی ایک ماہی گیر کومشکوک سرگرمیوں پر گرفتار کرلیا ہے ۔
یہ بات اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اﷲ تارڑ نے امور داخلہ کے وزیرمملکت طلال چوہدری کے ہمراہ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ بھارت نے آپریشن سندور میں بدترین ناکامی اور شرمندگی کے بعد پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا جنگ اور بڑے پیمانے پر گمراہ کن مہم کا آغاز کردیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اعجاز ملاح بھارتی آلہ کاروں کی ایما پر مخصوص منصوبوں پرکام کررہا تھا۔
وزیراطلاعات نے کہاکہ ماہی گیر اعجاز ملاح کی گرفتاری اس بات کا بین ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے کیسے مذموم ہتھکنڈوں پرعمل پیرا ہے ۔
عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ پاکستان مذموم بھارتی عزائم بے نقاب کرنے کیلئے پوری دنیا کے سامنے یہ ثبوت پیش کررہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد اب بھارت عام ماہی گیروں کو بھیج رہا ہے کیونکہ وہ تاجروں کے بھیس میں اپنے کمیشنڈ افسران کو بھیجنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتا۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور خفیہ ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طورپر چوکس ہیں۔
امور داخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری نے اس موقع پر کہاکہ ریاستی بیانیے کی تشکیل کیلئے جعلی مقابلوں اور ایسے واقعات کا ڈرامہ رچانا بھارتی حکومت کا پرانا وطیرہ ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *