728 x 90

بھارت پاکستان کیخلاف دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت پاکستان کیخلاف دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں اپنی سرپرستی میں سرکاری پالیسی کے طورپر کرارہا ہے ۔ انہوں نے الجزیرہ ٹی وی کو ایک انٹرویو میں بھارتی کارروائیوں کو پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں اپنی سرپرستی میں سرکاری پالیسی کے طورپر کرارہا ہے ۔

انہوں نے الجزیرہ ٹی وی کو ایک انٹرویو میں بھارتی کارروائیوں کو پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے بالخصوص بلوچستان کو نشانہ بنانے کی سوچی سمجھی سازش قراردیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ “فتنہ الہندوستان کی اصطلاح پاکستان میں ان دہشتگردوں کے لیے استعمال ہوتی ہے‘ جنہیں بھارت کی حمایت حاصل ہے۔احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گرد ی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاسی قیادت کئی مواقع پر پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کا برملا اعتراف کر چکی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکہ اور کینیڈا سمیت کئی ممالک بین العلاقائی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا اعتراف کر چکے ہیں۔

پاکستان کی جوہری صلاحیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے اورکوئی بھی اسے نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos