مسلم لیگ (ن) ضلع جھنگ کی جانب سے بھارت کی پاکستان پر حالیہ جارحیت کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے آج پریس کلب جھنگ میں پاک فوج سے یکجہتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر محمد شریف اختر انصاری، جنرل سیکریٹری آصف علی ڈھڈی،کنور محمد علی
مسلم لیگ (ن) ضلع جھنگ کی جانب سے بھارت کی پاکستان پر حالیہ جارحیت کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے آج پریس کلب جھنگ میں پاک فوج سے یکجہتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر محمد شریف اختر انصاری، جنرل سیکریٹری آصف علی ڈھڈی،کنور محمد علی انفارمیشن سیکرٹری،سینیئر رہنماؤں حفیظ الدین گادھی ،اے ڈی سدرانہ ایڈووکیٹ، سید رحمت شاہ، صحافی برادری، وکلاء، تاجروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد شریف اختر انصاری نے کہا کہ “پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔” ضلعی جنرل سیکرٹری آصف علی ڈھڈی و دیگر مقررین نے بھی بھارت کی جارحانہ سوچ اور خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں کی سخت مذمت کی۔
تقریب کے بعد پاک فوج سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جو پریس کلب سے شروع ہو کر ڈپٹی کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں سینکڑوں کارکنان، شہریوں اور مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے شرکت کی۔
شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پاک فوج کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ فضا “پاک فوج زندہ باد”، “بھارت مردہ باد”، اور “پاکستان پائندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی۔
ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، شہداء کے درجات کی بلندی، اور افواج پاکستان کی فتح کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *