728 x 90

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کا جلد اجراء اولین ترجیح ہے:وزیر داخلہ

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کا جلد اجراء اولین ترجیح ہے:وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کا جلد اجراء اولین ترجیح ہے۔ اسلام آباد میں وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کے ہمراہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ کسی مجرم یا مطلوب ملزم کو ہر گز پاسپورٹ جاری نہ کیا جائے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کا جلد اجراء اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کے ہمراہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ کسی مجرم یا مطلوب ملزم کو ہر گز پاسپورٹ جاری نہ کیا جائے۔

اجلاس میں پاکستانیوں کیلئے سپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے حصول کے حوالے سے پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سپین میں غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کیلئے رجسٹریشن کے آغاز سے قبل پاکستانیوں کو پاسپورٹ اور دیگر کاغذات ایک ہفتے میں جاری کئے جائیں گے۔

سپین کی اس سکیم سے دیگر ممالک کے علاوہ تقریبا 15 ہزار پاکستانی فائدہ اٹھائیں گے۔

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز نے سپین میں مقیم پاکستانیوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کرنے پر وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos