728 x 90

بین الاقوامی سیرت النبیؐ کانفرنس میں شرکت کیلئے فلسطینی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

بین الاقوامی سیرت النبیؐ کانفرنس میں شرکت کیلئے فلسطینی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

بارہ ربیع الاول کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس 2025 میں شرکت کے لیے فلسطینی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ حافظ طاہر اشرفی چیئرمین، پاکستان علما کونسل، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ وفد کی قیادت فلسطین کے چیف اسلامک

بارہ ربیع الاول کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس 2025 میں شرکت کے لیے فلسطینی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

حافظ طاہر اشرفی چیئرمین، پاکستان علما کونسل، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

وفد کی قیادت فلسطین کے چیف اسلامک جسٹس اور صدر کے مشیر برائے مذہبی امور و اسلامی تعلقات ڈاکٹر محمود الحبش کر رہے ہیں اور  اُن کے ہمراہ  احمد حسین، شریعت جج و عالمِ القدس اور مسجد اقصی، غسان الرجابی، شریعت جج و عالمِ مسجدِ ابراہیمی، اور حمزہ دعنہ ،ڈائریکٹر جنرل دفتر چیف اسلامک جسٹس شامل ہیں۔

 کانفرنس کے اس پچاسویں ایڈیشن میں دنیا بھر کے ممتاز علما، اور مذہبی رہنما شریک ہوں گے تاکہ حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات پر روشنی ڈالی جا سکے۔

بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس ہمیشہ سے امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا ایک عالمی پلیٹ فارم رہی ہے۔ اس سال کا موضوع ہے

سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم وتربیت میں ریاستی ذمہ داریاں۔ سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos