728 x 90

تربت میں کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول 2026 کی شاندار اختتامی تقریب

تربت میں کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول 2026 کی شاندار اختتامی تقریب

کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول اپنی نوعیت کا پہلا تاریخ ساز ایونٹ بن کر کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب حاجی لیاقت کلب کراچی اور ڈی سی الیون کیچ کے درمیان سنسنی خیز فٹبال میچ کے ساتھ منعقد کی گئی ۔ صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کیچ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں بطور

کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول اپنی نوعیت کا پہلا تاریخ ساز ایونٹ بن کر کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔

اختتامی تقریب حاجی لیاقت کلب کراچی اور ڈی سی الیون کیچ کے درمیان سنسنی خیز فٹبال میچ کے ساتھ منعقد کی گئی ۔

صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کیچ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

ضلعی انتظامیہ، معززین اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں شائقین کی تقریب میں شریک ۔

بارہ روزہ فیسٹیول میں کرکٹ، فٹبال اور والی بال کے شاندار مقابلے منعقد کیے گئے ۔

فیسٹیول کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا تھا۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ساتھ ایران کی ٹیموں نے بھی مقابلوں میں حصہ لیا۔

بین الاقوامی ٹیم کی شرکت نے کیچ فیسٹیول کو علاقائی ہم آہنگی کی علامت بنا دیا۔

اختتامی تقریب میں شاندار میوزیکل پروگرام اور دلکش آتش بازی کا بھی اہتمام بھی کیا گیا ۔

مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

کیچ اسپورٹس فیسٹیول نے نوجوانوں کے امن اور ترقی پسند سوچ کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

فیسٹیول نے ثابت کیا کہ کیچ کے عوام دہشت گردی کے خاتمے اور علاقہ میں مثبت سرگرمیوں کے خواہاں ہیں۔

بلوچستان کی عوام کھیلوں کے فروغ اور سماجی ہم آہنگی کیلئے پرعزم ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos