خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایت
جھنگ

تمام سرکاری و نجی اداروں میں فائر سیفٹی یونٹس قائم کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر فائر سیفٹی کے موثر انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا…

تمام سرکاری و نجی اداروں میں فائر سیفٹی یونٹس قائم کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر فائر سیفٹی کے موثر انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام سرکاری و نجی اداروں میں فائر سیفٹی یونٹس قائم کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مارکیٹوں،تعلیمی اداروں،فیکٹریوں،ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اور ان پر قابو پانے کے لئے فائر ہائیڈرنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس حوالہ سے مارکیٹوں،تعلیمی اداروں،فیکٹریوں،ہسپتالوں میں فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب بروقت مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی ٹیم کو فائر ہائیڈرینٹس کی تنصیب کیلئے جلد متعلقہ سائٹس کا دورہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی سیشنز اور موک ایکسرسائز کا انعقاد بھی کیا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور موثر ردِعمل ممکن ہو سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں