ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی قیادت میں جھنگ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک متحرک گینگ کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈاکووں کے قبضے سے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی قیادت میں جھنگ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک متحرک گینگ کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈاکووں کے قبضے سے بھاری مالیت کا مسروقہ سامان، جن میں نقدی، زیورات اور دو عدد موٹر سائیکلیں شامل ہیں، برآمد کیا گیا ہے۔ برآمد شدہ سامان کی مجموعی مالیت 25 لاکھ روپے سے زائد ہے، جو حالیہ وارداتوں کے دوران شہریوں سے لوٹا گیا تھا۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کی اس نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران و اہلکاران کو شاباش دی، اور ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید مؤثر اور تسلسل سے کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ڈی پی او جھنگ کا کہنا ہے کہ جھنگ پولیس “محفوظ پنجاب” کے وژن کے مطابق، جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن میں مصروفِ عمل ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے پولیس فورس ہر محاذ پر پوری مستعدی سے برسرِپیکار ہے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *