728 x 90

تھانہ سٹی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ہزاروں پتنگیں برآمد، دو ملزمان گرفتار

تھانہ سٹی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ہزاروں پتنگیں برآمد، دو ملزمان گرفتار

جھنگ میں پولیس کی جانب سے پتنگ فروشوں اور پتنگ سازی کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ سٹی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے پتنگ ساز فیکٹری پر چھاپہ مارا اور چھ ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کر لیں۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے

جھنگ میں پولیس کی جانب سے پتنگ فروشوں اور پتنگ سازی کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ سٹی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے پتنگ ساز فیکٹری پر چھاپہ مارا اور چھ ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کر لیں۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جن کی شناخت اورنگزیب اور قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے پتنگوں کے علاوہ پتنگ سازی میں استعمال ہونے والا سامان اور خام مال بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے تاکہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے اس موقع پر کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا سرگرمی ہے اور اس کو فروغ دینے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پتنگ فروشی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ڈی پی او ساجد حسین نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ پتنگ بازی نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos