728 x 90

تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کی حدود میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم پولیس کی حراست میں

تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کی حدود میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم پولیس کی حراست میں

تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقے بستی کمیانی میں ایک ملزم پر 5 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔واقعہ کی ابتدائی تفصیلات کے مطابق 5 سالہ بچی اپنے گھر سے برف لینے کے لیے نکلی تھی کہ ملزم محمد نوید پر الزام ہے کہ

تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقے بستی کمیانی میں ایک ملزم پر 5 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔واقعہ کی ابتدائی تفصیلات کے مطابق 5 سالہ بچی اپنے گھر سے برف لینے کے لیے نکلی تھی کہ ملزم محمد نوید پر الزام ہے کہ اس نے بچی کو ورغلا کر قریبی جگہ پر لے جانے کی کوشش کی۔ بچی کے شور مچانے پر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے، جس کے بعد مشتعل افراد نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم، جو کہ مقامی رہائشی بتایا جاتا ہے، کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن نے متاثرہ خاندان کی جانب سے دی گئی درخواست پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos