ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایت پر ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف پولیس کا بھرپور اور فیصلہ کن ایکشن جاری ہے۔اسی سلسلے میں تھانہ شورکوٹ کینٹ پولیس کے ایس ایچ او بہلول واصل قریشی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے سنگین مقدمے میں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایت پر ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف پولیس کا بھرپور اور فیصلہ کن ایکشن جاری ہے۔اسی سلسلے میں تھانہ شورکوٹ کینٹ پولیس کے ایس ایچ او بہلول واصل قریشی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب تین خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ندیم، وقاص اور قمر شامل ہیں، جو کہ “اے کیٹگری” کے اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف گرینڈ آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری ہے اور کسی بھی مجرم کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے جھنگ پولیس ہمہ وقت متحرک ہے اور امن و امان کے قیام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *