ڈی پی او ساجد حسین نے ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ تھانہ مسن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن سے تفتیش کا عمل
ڈی پی او ساجد حسین نے ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ تھانہ مسن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ گرفتار ملزمان سے 41 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والے مال میں 14 موٹر سائیکلیں، نقدی اور مال مویشی شامل ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے تھانہ مسن کے ایس ایچ او قمر عباس اور ان کی پوری ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور محنت کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں کی اجتماعی کاوشوں اور مربوط حکمت عملی کے باعث رواں سال ضلع جھنگ میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی عملداری کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔آخر میں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس کو دیں، تاکہ معاشرے کو پرامن اور محفوظ بنایا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *