ڈی پی او ساجد حسین کی زیرِ قیادت جھنگ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور منظم کارروائیوں میں مصروفِ عمل ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ وریام پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رابری اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین رکنی خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ
ڈی پی او ساجد حسین کی زیرِ قیادت جھنگ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور منظم کارروائیوں میں مصروفِ عمل ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ وریام پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رابری اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین رکنی خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع کے پیش نظر تفتیش کا عمل جاری ہے۔ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے اس موقع پر واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے شکنجے میں لا کر انہیں عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں جرائم کے مکمل خاتمے تک گرینڈ آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا اور کسی بھی جرائم پیشہ شخص کو قانون سے بالاتر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ جھنگ پولیس عوام کے تعاون سے امن و امان کے قیام اور جرائم کے سدباب کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *