728 x 90

تھانہ کوتوالی، سیٹلائٹ ٹاؤن، سٹی جھنگ اور قادرپور پولیس کا کریک ڈاؤن، بدمعاش گروپوں کے گرد گھیرا تنگ، متعدد قانون شکن گرفتار

تھانہ کوتوالی، سیٹلائٹ ٹاؤن، سٹی جھنگ اور قادرپور پولیس کا کریک ڈاؤن، بدمعاش گروپوں کے گرد گھیرا تنگ، متعدد قانون شکن گرفتار

جھنگ میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف پولیس نے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے سخت احکامات پر تھانہ کوتوالی، سیٹلائٹ ٹاؤن، سٹی جھنگ اور قادرپور کی حدود میں قانون شکن عناصر اور نام نہاد بدمعاش گروپوں کے خلاف

جھنگ میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف پولیس نے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے سخت احکامات پر تھانہ کوتوالی، سیٹلائٹ ٹاؤن، سٹی جھنگ اور قادرپور کی حدود میں قانون شکن عناصر اور نام نہاد بدمعاش گروپوں کے خلاف ٹارگٹڈ کریک ڈاؤن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد ایسے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو بدامنی، خوف و ہراس اور جرائم کے فروغ کا باعث بن رہے تھے۔ پولیس نے قانون شکنی کے عادی افراد اور فعال بدمعاش گروپوں کی فہرستیں بھی مرتب کرلی ہیں جبکہ مزید گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے واضح کیا ہے کہ بدامنی پھیلانے، شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت سے بچنے کا کوئی موقع نہیں دیا جائے گا۔

ساجد حسین نے کہا کہ فعال بدمعاش گروپوں اور قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔ پولیس قانون کی عملداری یقینی بنانے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos