ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں تھانہ کوتوالی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد معروف عرف زین کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے 5700 گرام چرس برآمد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں تھانہ کوتوالی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد معروف عرف زین کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے 5700 گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ڈی پی او ساجد حسین نے اس موقع پر اپنے واضح پیغام میں کہا کہ نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں باور کرایا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بطور ذمہ دار معاشرتی فرد منشیات کے خاتمے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کر کے ایک محفوظ اور صحت مند معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *