تھانہ کوتوالی کے علاقے میں پیش آنے والے دوہرے قتل کے واقعے کے فوری بعد پولیس نے ملزم ملازم حسین کو قتل میں استعمال ہونے والا پسٹل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق، مقتولین میں شازیہ بی بی (زوجہ ملازم حسین) اور اقصیٰ بی بی (دختر ملازم حسین) شامل ہیں۔ واقعہ کی
تھانہ کوتوالی کے علاقے میں پیش آنے والے دوہرے قتل کے واقعے کے فوری بعد پولیس نے ملزم ملازم حسین کو قتل میں استعمال ہونے والا پسٹل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق، مقتولین میں شازیہ بی بی (زوجہ ملازم حسین) اور اقصیٰ بی بی (دختر ملازم حسین) شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت ریسپانس کیا اور ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔
پولیس افسران اور PFSA ٹیمز وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں تاکہ مقدمے کو مضبوط بنیادوں پر چلایا جا سکے۔
ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانا یقینی بنایا جائے گا، جبکہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیہی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی۔
پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ جھنگ پولیس عوام کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ ایسے سنگین جرائم کا سدباب ہو سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *