728 x 90

جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی اور دیگر ٹیکسز کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کے سلسلے میں جھنگ میں پریس کانفرنس

جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی اور دیگر ٹیکسز کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کے سلسلے میں جھنگ میں پریس کانفرنس

جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی اور دیگر ٹیکسز کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کے سلسلے میں جھنگ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے نائب امیر رانا عبدالوحید، امیر جماعت اسلامی ضلع جھنگ فرید احمد مگھیانہ، چوہدری ندیم افضل صدر تاجران غلہ منڈی،

جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی اور دیگر ٹیکسز کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کے سلسلے میں جھنگ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے نائب امیر رانا عبدالوحید، امیر جماعت اسلامی ضلع جھنگ فرید احمد مگھیانہ، چوہدری ندیم افضل صدر تاجران غلہ منڈی، حاجی صفی احمد گڈو خان سیکرٹری جنرل انجمن تاجران سبزی منڈی، مخدوم حسن بلال ہاشمی امیر جماعت اسلامی جھنگ، سیف الرحمن جھگڑ امیر جماعت اسلامی پی پی 126، طارق صابری صدر سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی جھنگ، مقامی تاجروں اور صحافیوں نے شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا عبدالوحید نے کہا کہ 3 ستمبر کی ہڑتال کا مقصد عوام کے مفادات کا تحفظ اور انہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی و غربت سے نجات دلانے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم لیوی ختم کی جائے، آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر نظرثانی اور انہیں ختم کیا جائے جبکہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی گزشتہ 18 روز سے چاروں صوبوں میں دھرنوں اور جلسوں کے ذریعے عوامی مسائل اجاگر کر رہی ہے، جن میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بھاری ٹیکسز نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، اس لیے حکومت کو عوامی مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

اس موقع پر صدر انجمن تاجران غلہ منڈی چوہدری ندیم افضل، سیکرٹری جنرل انجمن تاجران سبزی منڈی حاجی صفی احمد گڈو خان، رانا کاشف، ملک نادر، شفقت عباس کوالٹی ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور دیگر مقامی تاجروں نے 3 ستمبر کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

مقررین نے کہا کہ تاجروں اور عوام کو درپیش معاشی مشکلات کے حل، ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شہریوں اور تاجر برادری سے 3 ستمبر کی ہڑتال میں بھرپور شرکت کی اپیل بھی کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos