وزیر اعظم شہباز شریف نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت نے جو بھی محاذ کھولنے کا انتخاب کیا، اس کا پاکستان کی جانب سے ناقابل فراموش جواب دیا جائے گا۔ مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق
وزیر اعظم شہباز شریف نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت نے جو بھی محاذ کھولنے کا انتخاب کیا، اس کا پاکستان کی جانب سے ناقابل فراموش جواب دیا جائے گا۔
مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں ہماری مسلح افواج سے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنے کے بعد بھارت اپنے آلہ کاروں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں اس وقت تک امن نہیں ہو سکتا جب تک بھارت اپنے شیطانی، جارحانہ، توسیع اور تسلط پسندانہ عزائم سے باز نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن یہ مساوات اور انصاف کی بنیاد پر ہی قائم ہو سکتا ہے۔
شہباز شریف نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازع کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کشمیر کے نصب العین کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں تعلیم، صحت اور دیگر انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں دانش سکول قائم کیے جا رہے ہیں اور مظفر آباد میں دانش یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *