پاکستان نے پاک افغان سرحد کے ساتھ واقع جنوبی وزیرستان اضلاع میں خارجی گل بہادر گروپ کے مصدقہ کیمپز پرحملہ کیا ہے۔ وزیراطلاعات ونشریات عطاء اﷲ تارڑ نے اپنے ایکس ہینڈل پرایک پوسٹ میں کہا کہ اڑتالیس گھنٹے کی جنگ بندی کے دوران اور افغانستان سے کارروائی کرنے والے خوارج پاکستان میں کئی دہشت گردی
پاکستان نے پاک افغان سرحد کے ساتھ واقع جنوبی وزیرستان اضلاع میں خارجی گل بہادر گروپ کے مصدقہ کیمپز پرحملہ کیا ہے۔
وزیراطلاعات ونشریات عطاء اﷲ تارڑ نے اپنے ایکس ہینڈل پرایک پوسٹ میں کہا کہ اڑتالیس گھنٹے کی جنگ بندی کے دوران اور افغانستان سے کارروائی کرنے والے خوارج پاکستان میں کئی دہشت گردی کے حملے کرنے کی کوشش کی جن کو سیکورٹی فورسز نے موثر طسورپر ناکام بنایا سیکورٹی فورسز کی موثر جوابی کارروائی کے دوران سو سے زائد خوارج کو ہلاک کردیا۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ گل بہادر گروپ نے شمالی وزیر ستان میں بارودی مواد سے بھری گاڑی سے حملہ بھی کیا جس میں شہری اور ایک جوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ شب گل بہادر گروپ کے خوارجیوں کے خلاف مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بھرپور حملے کئے گئے جن میں کم ازکم ساٹھ سے ستر خوارجی اور ان کی قیادت کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان سنجیدگی سے اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ افغان سرزمین سے ہونے والی بھارت کی حمایت سے دہشت گردی کے اس پیچیدہ مسئلے کا حل افغان حکام کی جانب سے غیرریاستی عناصر پر قابوپانے اور مذاکرات میں مضمر ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *