خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
جھنگ

جھنگ اور شورکوٹ میں ٹریفک حادثات اور قربانی کے جانور کے بے قابو ہونے سے، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

ضلع جھنگ اور شورکوٹ کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے…

جھنگ اور شورکوٹ میں ٹریفک حادثات اور قربانی کے جانور کے بے قابو ہونے سے، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

ضلع جھنگ اور شورکوٹ کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ نزد بستی حیدرآباد کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان غلط موڑ کاٹنے کے باعث تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب چنیوٹ روڈ راجہ آباد کے قریب قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت بے قابو ہو گیا، جس سے شہباز خان نامی شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔

ادھر فیصل آباد روڈ پر چک نمبر 220 بگی پلی کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں دو کاریں اور ایک موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں