728 x 90

جھنگ سیلاب، اب تک 119 موضع جات متاثر ہوئے 2 لاکھ 40 ہزار محفوظ مقامات پرمنتقل ، 46 اسکول بند ہوگئے

جھنگ سیلاب، اب تک 119 موضع جات متاثر ہوئے 2 لاکھ 40 ہزار محفوظ مقامات پرمنتقل ، 46 اسکول بند ہوگئے

دریائے چناب میں چنیوٹ سے آنے والا 8 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ آج رات جھنگ سے گزرے گا ۔ سیلابی صورتحال کے نتیجہ میں 2 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور119 موضع جات موثر ہوئے ہیں۔ جبکہ آئندہ متوقع سیلابی پانی سے 292 موضع جات متاثر

دریائے چناب میں چنیوٹ سے آنے والا 8 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ آج رات جھنگ سے گزرے گا ۔ سیلابی صورتحال کے نتیجہ میں 2 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور119 موضع جات موثر ہوئے ہیں۔ جبکہ آئندہ متوقع سیلابی پانی سے 292 موضع جات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس وقت تریموں بیراج پر 128000 کیوسک پانی کی آمد ہے جبکہ اخراج 127000 کیوسک ہے۔ ریلوے لائن کو اڑانے کے فیصلے کے بعدہیڈ تریموں بیراج پر سیلابی پانی کا دباؤ کم ہو جائے گا ۔ ٹھٹھہ مالا ریلوے لائن سے کراچی سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس بند کر دی گئی ہے جبکہ دریائے چناب میں سیلاب کے پیش نظر سیلابی علاقوں میں 46 سکول بھی بند کر دئیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں 22 فلڈ ریلیف کیمپ اور 27 ریسکیو کیمپ بھی قائم کیے ہیں جبکہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کی ایک کمپنی بھی موجود ہے ۔دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور تریموں بیراج پر سکاڈا کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ و بریفنگ کے لیے موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔اوردریائی بیٹ میں موجود مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا یے۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 20 پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں پر سیلاب متاثرین کو کھانا و دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos