خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیر خزانہ سےعالمی بینک کے نمائندوں کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات پر تبادلہ خیالملک کے مینوفیکچرنگ کے شعبے کی کارکردگی بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزیراعظمچین،تبت کے علاقے میں زلزلے سے سولہ افراد ہلاک، درجنوں زخمیبھارت، بی جے پی حکومت منی پور میں انسانی حقوق کے تحفظ، تشدد کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئیپاکستان نے جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیانات مسترد کر دیےصدرِ مملکت کا پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر زوروزیراعظم نے 2027 کیلئے گندم کی مجوزہ قیمت 4,500 روپے فی من مقرر کر دیجھنگ میں پتنگ ساز فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ، لاکھوں کی تعداد میں کیمیکل ڈوریں، پتنگیں اور خام مال برآمد، ملزمان گرفتار
جھنگ

جھنگ میں بھنگ والے پکوڑے کھانے سے دو افراد کی حالت غیر، چنیوٹ روڈ پر فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان زخمی

جھنگ: ضلع جھنگ میں دو مختلف واقعات کے دوران بھنگ والے پکوڑے کھانے سے دو افراد کی حالت غیر ہو گئی جبکہ چنیوٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی…

جھنگ میں بھنگ والے پکوڑے کھانے سے دو افراد کی حالت غیر، چنیوٹ روڈ پر فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان زخمی

جھنگ: ضلع جھنگ میں دو مختلف واقعات کے دوران بھنگ والے پکوڑے کھانے سے دو افراد کی حالت غیر ہو گئی جبکہ چنیوٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے دونوں واقعات میں متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی۔

تفصیلات کے مطابق رستم سرگانہ، وڑیاں والا روڈ جھنگ میں بھنگ والے پکوڑے کھانے سے 28 سالہ شہزاد ولد رمضان اور 35 سالہ کریم اللہ ولد شبیر احمد کی حالت غیر ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو اہلکاروں نے دونوں متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

دوسرے واقعے میں چنیوٹ روڈ پر 15ویں میل کے قریب مبینہ طور پر موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم افراد نے 18 سالہ زمان ولد انور پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ دائیں پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا اور زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تاہم اس کے لواحقین نے اسے ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔

دونوں واقعات میں ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی۔ فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد اور واقعے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں