ضلع بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر سیاسی، مذہبی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے مختلف مقامات پر جلوس، ریلیاں اور محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جبکہ گلیوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں کو خوبصورت انداز میں سجایا
ضلع بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر سیاسی، مذہبی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے مختلف مقامات پر جلوس، ریلیاں اور محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جبکہ گلیوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔ شہر بھر میں درود و سلام اور ذکرِ رسول ﷺ کی صدائیں گونجتی رہیں۔
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جھنگ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ مختلف مقامات پر منعقد ہونے والے 67 جلوسوں اور 34 محافل کی سکیورٹی کے لیے جھنگ پولیس کی 2 ہزار سے زائد نفری تعینات کی گئی، جبکہ حساس مقامات، جلوسوں کے روٹس اور داخلی و خارجی راستوں پر بھی اضافی سکیورٹی اقدامات کیے گئے۔
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین خود فیلڈ میں موجود رہے اور مختلف مقامات کا دورہ کرکے جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔ انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران الرٹ رہنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔
پولیس کے مطابق جلوسوں کے روٹس اور اہم مقامات کی سیف سٹی، ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے موثر نگرانی کی گئی، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ اور نگرانی کا سلسلہ جاری رہا۔
اس موقع پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے شہریوں کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ مذہبی اجتماعات کے دوران بھرپور ذمہ داری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دیں۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کیے گئے سکیورٹی و انتظامی اقدامات کے باعث ضلع بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے اجتماعات اور جلوس پرامن ماحول میں جاری رہے، جبکہ شہریوں نے بھی سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مذہبی جوش و عقیدت کے ساتھ عید میلاد النبی ﷺ منایا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *