وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔اس حوالہ سے ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کی ہدایات پر جھنگ میں خصوصی بچوں کیلئے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈراورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمودنے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔اس حوالہ سے ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کی ہدایات پر جھنگ میں خصوصی بچوں کیلئے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈراورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمودنے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی ۔
ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن جھنگ محترمہ خالدہ پروین، فوکل پرسن جناب قیصر عباس شاہ اور سپورٹس کوارڈینیٹر سید احمد رضا شاہ صاحب جبکہ والدین،سپورٹس شائقین ، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور شہری بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے کھیل کے میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں۔ سپورٹس گالا میں خصوصی بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔انہوںنے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کیلئے سپورٹس گالا کے انعقاد کا مقصدصلاحیتوں کو منظر عام پر لانا اور ان میں اعتماد پیدا کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کے علاوہ تفریح کا موقع بھی مہیا کرنا ہے۔
سپورٹس گالا کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سپورٹس گالا میں حصہ لینے والے خصوصی بچوں میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن جھنگ محترمہ خالدہ پروین، فوکل پرسن جناب قیصر عباس شاہ اور سپورٹس کوارڈینیٹر سید احمد رضا شاہ صاحب نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *