728 x 90

جھنگ میں دو مختلف حادثات؛ تیز رفتار کار ڈیویڈر سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق، تعمیراتی کام کے دوران گرنے سے دو مزدور زخمی

جھنگ میں دو مختلف حادثات؛ تیز رفتار کار ڈیویڈر سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق، تعمیراتی کام کے دوران گرنے سے دو مزدور زخمی

جھنگ اور شورکوٹ میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو مزدور زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بائی پاس چوک ٹوبہ روڈ جھنگ پر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر روڈ کے درمیان قائم ڈیویڈر سے ٹکرا گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ

جھنگ اور شورکوٹ میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو مزدور زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بائی پاس چوک ٹوبہ روڈ جھنگ پر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر روڈ کے درمیان قائم ڈیویڈر سے ٹکرا گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جہاں 50 سالہ محمد اسحاق ولد حاجی امیر، سکنہ چنیوٹ موڑ فیصل آباد روڈ، کو مردہ حالت میں پایا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

دوسرے واقعے میں شورکوٹ کے علاقے کوٹ محمد یار جھنگ روڈ پر گھر کی تعمیر کے دوران پھٹا ٹوٹنے سے دو مزدور بلندی سے گر کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں سجاد ولد بشیر احمد (25 سال) اور نجف علی ولد بشیر (30 سال)، ساکنان خراں والا شورکوٹ، کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos