ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ملاوٹ سے پاک پنجاب ویژن کے تحت ضلع بھر میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہا۔ ماہ اگست کے دوران فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے 4 ہزار
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ملاوٹ سے پاک پنجاب ویژن کے تحت ضلع بھر میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہا۔ ماہ اگست کے دوران فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے 4 ہزار 264 فوڈ پوائنٹس، یونٹس اور سپلائرز کی چیکنگ کی، جبکہ خلاف ورزیوں پر 30 یونٹس بند، 10 مقدمات درج اور 393 فوڈ بزنسز کو مجموعی طور پر 49 لاکھ 71 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق مارکیٹ میں سپلائی کی جانے والی مختلف اشیائے خورونوش کے 101 نمونے حاصل کرکے معیار کا جائزہ لیا گیا، جبکہ کارروائیوں کے دوران ایک ہزار 220 لیٹر ملاوٹی یا ناقص دودھ، 725 کلو گوشت، 80 لیٹر ناقص آئل، 2 ہزار 560 ٹوٹے انڈے اور 5 ہزار 400 کلوگرام سے زائد مختلف ایکسپائر اور ممنوعہ اشیاء تلف کر دی گئیں۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ علی الصبح ناکہ بندیاں کرکے شہر میں سپلائی ہونے والے دودھ کی چیکنگ بھی کی گئی۔ مختلف فوڈ پوائنٹس کے معائنے کے دوران صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑوں کی موجودگی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جبکہ بعض یونٹس میں کھلے اور ناقص اجزاء استعمال کرکے خوراک تیار کی جا رہی تھی۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ملاوٹ سے پاک پنجاب کے ویژن کے تحت کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔ خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کے ہر حربے کو ناکام بنا کر پنجاب کو ملاوٹ سے پاک بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے اردگرد خوراک میں ملاوٹ، جعلسازی یا ناقص اشیائے خورونوش کی تیاری و فروخت میں ملوث عناصر کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں تاکہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *