خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب نے خوشحال دیہات پروگرام کے لیے 24 ارب روپے کی منظوری دے دیسکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آٹھ دہشت گرد ہلاک کر دیےپاکستان ریلوے نے آمدن میں تاریخی 100 ارب روپے کا سنگ میل عبور کر لیا: حنیف عباسیامریکی حکام کی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکتنائیجیریا میں 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاریبھارت نے مسقط میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیاپاکستانی ادویات قبضے میں لینے ، انہیں جلانے کی کوشش پر افغانستان میں احتجاج شروع ہوگیاسترہ ممالک کی ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
جھنگ

جھنگ میں پتنگ ساز فیکٹری پر چھاپہ، بھاری تعداد میں پتنگیں اور خام مال برآمد، ملزم گرفتار

جھنگ: ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی ہدایات پر پتنگ سازی اور فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ خفیہ اطلاعات پر ریسکیو شاہین اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ…

جھنگ میں پتنگ ساز فیکٹری پر چھاپہ، بھاری تعداد میں پتنگیں اور خام مال برآمد، ملزم گرفتار

جھنگ: ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی ہدایات پر پتنگ سازی اور فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ خفیہ اطلاعات پر ریسکیو شاہین اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ ساز فیکٹری پر چھاپہ مارا اور وہاں سے بھاری تعداد میں تیار پتنگیں اور پتنگ سازی میں استعمال ہونے والا خام مال برآمد کر لیا۔

پولیس نے موقع سے پتنگ سازی اور فروخت میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے پتنگ سازی اور اس کی خرید و فروخت میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے کہا ہے کہ اس جان لیوا کھیل کا کاروبار کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اور معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور کے خطرناک استعمال سے روکیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں