جھنگ میں چھٹا فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ، 150 مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور ادویات فراہم
جھنگ: محلہ مصطفیٰ آباد کچا ملتان روڈ، نزد مہدی اسٹریٹ میں منتظر مہدی سیال کی زیرسرپرستی مستحق اور نادار مریضوں کے لیے چھٹے ایک روزہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا،…

جھنگ: محلہ مصطفیٰ آباد کچا ملتان روڈ، نزد مہدی اسٹریٹ میں منتظر مہدی سیال کی زیرسرپرستی مستحق اور نادار مریضوں کے لیے چھٹے ایک روزہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں آنکھوں، معدہ، جگر اور شوگر کے امراض میں مبتلا تقریباً 150 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
کیمپ میں ماہر امراض معدہ، جگر و شوگر ڈاکٹر سیف الرحمن اور ماہر امراض چشم ڈاکٹر مہر رفعت عباس نے اپنی طبی خدمات فراہم کیں۔ اس موقع پر مریضوں کا تفصیلی چیک اپ کیا گیا، جبکہ ضرورت مند افراد کو رعایتی قیمتوں پر نظر کی عینکیں بھی فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر کاشف مہدی سیال، نوازش مہدی سیال، شیخ عبدالرحمن، مہر الطاف حسین سیال، مہر اظہر عباس، اسد سیال، طیب محمود، تنصیر حیدر سیال، ملک ریاض علی، رانا محمد عمران، مظہر حسین اور دیگر اہل علاقہ بھی موجود تھے، جنہوں نے مستحق مریضوں کے لیے مفت طبی کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔
منتظر مہدی سیال کا کہنا تھا کہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد مستحق اور نادار مریضوں کو ان کی دہلیز پر مفت طبی معائنہ اور ادویات کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مالی مشکلات کے باعث علاج سے محروم نہ رہیں۔ انہوں نے کیمپ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کے لیے مستقبل میں بھی ایسے فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


